نئی دہلی: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں لاک ڈاون جاری ہے، جہاں پر غیر ضروری طور پر 2وہیلرگاڑیوں پر گھومنے والوں
کی گاڑیوں کو ضبط کیاجارہا ہے۔ اس لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے۔ اس لاک ڈاون کے نتیجہ میں روزانہ کمانے والا ایک بڑا طبقہ کافی متاثر ہوا ہے۔ بعض
تنظیموں اور نوجوانوں کی جانب سے پریشان حال افراد،غریبوں،مزدوروں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر اپنی زندگی گزارنے والوں کے لئے کھانے کا
اپنے طور پر انتظام کیاجارہا ہے۔ کئی ایسے افراد بھی ہیں جن کا متوسط طبقہ سے تعلق ہے تاہم وہ اپنی عزت نفس کے لئے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانہیں سکتے۔ ان افراد
تک رسائی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ کئی مقامات پر ضروری اشیا پر مشتمل راشن کی تقسیم کا کام کیاجارہا ہے۔ اس راشن کو لینے کیلئے لوگوں کی قطاریں
دیکھی جارہی ہیں، تاہم راشن کیلئے سماجی فاصلہ کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ تمام دکانوں کو 6بجے شام ہی بند کردینے کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔ صبح 6بجے سے
شام سات بجے تک صرف ضروری اشیا کی دکانات کو ہی کھلارکھنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ لاک ڈاون کے سبب آٹو ڈرائیورس،کیب ڈرائیورس، یومیہ اجرت پر
کام کرنے والے افراد اور پھیری والے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
تلنگانہ اورآندھرا پردیش میں لاک ڈاون جاری ،روز کمانے والا بڑا طبقہ متاثر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS