تلنگانہ: گذشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ-19کے 500 سے زیادہ معاملے درج

    0

    تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کے ایک دن میں سب سے زیادہ 500 سے زائد نئے معاملے درج کئے گئے۔  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، عہدیداروں نے ہفتے کے روز 3،188 ٹیسٹ کیے۔ ان میں سے 2،642 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ 546 افراد مثبت پائے گئے۔ حیدرآباد سے 458 نئے معاملے درج  ہوئے ہیں۔ 
    ہفتہ کو اسپتالوں سے 154 افراد کو فارغ کردیا گیا۔ پانچ افراد کووڈ-19کے سبب  ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں نصف سے زیادہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اب تک 3،363 ایکٹو کیسز ہیں۔ حیدرآباد ، جہاں معاملات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے، آہستہ آہستہ ایک ہاٹ سپاٹ میں بدل رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS