حیدرآباد:کورونا کی وبا کے سبب تلنگانہ میں تمام طرح کی تجارتی سرگرمیوں پر اثر پڑا ہےتاہم ورنگل ضلع کے ہنمکنڈہ کا ایک چھوٹی چائے کی دکان والے نے انوکھی پہل کی ہے۔اس نے اسپیشل کورونا چائے تیار کی ہے جس کو خریدنے کیلئے لوگوں کی قطار دیکھی جارہی ہے۔اس دکاندار نے کورونا کی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خصوصی چائے تیار کی ہے جو گاہکوں کے لئے توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے اور اس کی طلب میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
یہ شخص ہنمکنڈہ کے رام نگر میں ایک ٹفن سنٹر چلاتا ہے۔اس نے ادرک،دارچینی اوردیگر اجزا پرمشتمل یہ خصوصی چائے تیارکی ہے جو اس علاقہ میں مقبول ہوگئی ہے۔ان دنوں اس کی طلب میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔کارپوریٹ کمپنیوں کے ملازمین بھی یہ چائے دفتر جاتے ہوئے پی رہے ہیں۔یہ چائے کی دکان والا دس روپئے میں چائے فروخت کررہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ صاف برتنوں میں یہ چائے کافی احتیاط سے بنارہا ہے۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ اس چائے کو پینے کے بعد وہ گلے میں راحت محسوس کررہے ہیں۔اس دکاندار کا کہنا ہے کہ وہ پہلے روزانہ 50چائے فروخت کرتا تھا تاہم اب وہ روزانہ 600چائے فروخت کررہا ہے۔
تلنگانہ:کورونا اسپیشل چائے کی طلب میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS