حیدرآباد۔: (یو این آئی)کورنا سے مرنے والی ایک ضعیف خاتون کی آخری رسومات جے سی بی پروکلین کے ذریعہ انجام دی گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئی۔طبی اہلکاروں کی موجودگی میں اس ضعیف خاتون کے رشتہ داروں نے پی پی ای کٹس پہن کر آخری رسومات کو پورا کیا۔یادادری بھونگیر ضلع کے بھونگیر منڈل کے نماتاپلی کی رہنے والی خاتون جس کی شناخت بالماں کے طورپر کی گئی ہے،گذشتہ 15دن سے بیمار تھی۔اس میں کورونا کی علامات پر اس کو اس کے رشتہ داروں نے مقامی ضلع مستقر کے اسپتال میں اس کا معائنہ کروایا جہاں اس کی رپورٹ مثبت آئی۔اس میں بیماریوں کی دیگر علامات پر اس کو شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں سے اس کو بہتر علاج کے لئے عثمانیہ اسپتال لایاگیاتاہم اس کے رشتہ داروں نے تین دن پہلے علاج بہتر نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اس کو دوبارہ دیہات لا نے میں کامیابی حاصل کرلی جہاں اس کی گذشتہ شب موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی طبی اہلکاروں نے دیہات پہنچ کر اس کے رشتہ داروں کو بھی پی پی ای کٹس فراہم کئے اور جے سی بی مشین کے ذریعہ اس کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔اسی دوران محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اس کے ساتھ رہنے والے افراد سے خواہش کی کہ وہ آئندہ دس دنوں تک خود کو گھر میں الگ تھلگ کرلیں۔
Home Regional Andhra Pradesh & Telangana تلنگانہ:کورنا سے موت۔ ضعیف خاتون کی آخری رسومات جے سی بی پروکلین...
تلنگانہ:کورنا سے موت۔ ضعیف خاتون کی آخری رسومات جے سی بی پروکلین کے ذریعہ انجام دی گئی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS