چندرابابو،تلگودیشم کے گھپلوں سے خوفزدہ:ویرابھدراراو

    0

    حیدرآباد: وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ڈی ویرابھدرا راو نے تلگودیشم کے قومی صدر و سابق وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو پر نکتہ 
    چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ رشوت خوری کے خلاف حکومت کی شدت کے ساتھ لڑائی کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اور حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں۔ میڈیا 
    سے بات کرتے ہوئے ویرابھدرا راو نے کہا کہ چندرابابونائیڈو جانچ اور ان کی پارٹی کے ارکان کی گرفتاری پر کافی فکرمند ہیں۔ انہیں گھپلوں میں ان کے رول کے 
    بارے میں خوف ہے۔ یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ نائیڈو اور ان کے فرزند لوکیش گھپلوں کے پیچھے ہیں اور ان گرفتاریوں کے پیچھے کوئی سیاسی مخاصمت نہیں 
    ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں رشوت خوری کے الزامات کی بنیادپر کی گئی ہیں اور ان گھپلوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے 
    کہا کہ حکومت رشوت خوری کے خلاف لڑائی لڑنا چاہتی ہے تاہم نائیڈو وائی ایس آرکانگریس میں شامل ہونے سے انکار کرنے والے تلگودیشم لیڈران کے خلاف بدلہ 
    لینے کا حکومت پر الزام لگاتے ہوئے اس مسئلہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS