ملائم کے بھتیجے دھرمندر یادو کو کوورنا

0

اٹاوہ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) سرپرست ملائم سنگھ یادو کے بھتیجے اور بدایوں کے سابق ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کورونا  متاثرہ پائے گئے ہیں۔ انہیں سیفئی
میڈیکل یونیورسٹی  کے کووڈ-19 اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔یونیورسٹی کے کوورنا مینجمنٹ کے نوڈل افسر ڈاکٹر رماکانت راوت نے اتوار کو بتایا کہ دھرمیندر یادو
کو 13 جون کی رات نو بجے کے قریب سیفئی کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان سے وابستہ قریب 12 لوگوں کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے تفصیلی رپوٹ کا
انتظار کیا جا رہا ہے۔
 سابق ایم پی کو گزشتہ چار دن سے بخارآرہا تھا۔ انہوں نے اپنا سیمپل 11 جون کو لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج میں دیا۔ 12 جون کو اس کی رپورٹ پوزیٹیو
آگئی۔اس کے بعد ہفتہ کی رات کو دیر انہیں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے کووڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
یادو کے گنر گری راج کی کورنا رپورٹ نگیٹو آئی ہے جب کہ ڈرائیور وجے یادو سمیت سیفئی واقع رہائش گاہ پر رہنے والے تین چار دوسرے لوگوں کو سیمپل لیا گیا
ہے۔ دھرمیندر یادو 10 جون کو سیفئی سے دہلی گئے تھے،اس کے بعد 11 جون کو الہ آباد پہنچے تھے۔ اصل میں بدایوں کی ررکن پارلیمنٹ سندھمترا موریہ کے
منتخب ہونے پر دھرمیندر یادو نے عرضی دائر کی ہوئی ہے جس کی سماعت کے لئے وہ الہ آباد گئے ہوئے تھے وہیں پر انہیں بخارکی شکایت ہو گئی تھی۔
اس کے بعد رات میں ہی لکھنؤ پہنچ گئے تھے جہاں پر ان کا سیمپل لیا گیا۔ ایس ڈی ایم ہیم سنگھ نے بتایا کہ دھرمیندر یادو کووڈ اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ ان کی
رہائش گاہ کے ارد گرد کے علاقے کو سینٹائز کرایا گیا ہے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کچھ بیمار محسوس کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS