حیدرآباد: محمد عبدالرفیع ذکی آر گنائزنگ سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین اور مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی
مجددی جرنلسٹ نے تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کی جانب سے سواسو کروڑ روپئے کی زائد رقم کے اناج ودیگر اشیاء کی ضرورت مندوں
میں تقسیم کی ستائش کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دو روزقبل مقامی وغیر مقامی پرنٹ و الکٹرانک کے سینکڑوں صحافیوں میں اناج ودیگر اشیائے ضروریہ کی بھی
تقسیم کی گئی۔ اس طرح انہوں نے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ دوسری جانب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی مہلک وباء کرونا وائرس سے مرنے والے
صحافیوں کے افراد خاندان کو فی کس ایک کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے وہ بھی قابل مبارکباد ہیں۔ اروند کیجروال کے اس کارنامہ کی تقلید ملک
کی دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اکریڈیشن رکھنے والے اور اکریڈیشن نہ رکھنے والے صحافیوں
کے لئے بھی مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، کیونکہ ایسی مشکل گھڑی میں بھی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر صحافی خبروں کی ترسیل و عوام الناس کو ان خبروں سے
باخبررکھتے ہوئے بہترین صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اکبرالدین اویسی کی جانب سے اناج کی تقسیم کی ستائش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS