ایسی طالبات جو ایس ٹی ای ایم یعنی سائنس، ٹکنالوجی،انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیںاور ان مضامین میںاپنے کرئیر کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔جن کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے وہ درخواست کر سکتی ہیں۔
مومن فیاض احمد غلام مصطفی
یہ اسکالر شپ خصوصی طور پر جو طالبات شعبہ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتی ہیں ‘ان کے لیے ہے ۔یہ ٹیکنپ انرجیس انڈیا اسکالرشپ پروگرام تنظیموں کے ای اسی جی ستونوں کے ساتھ ہم آہنگ ہے جو کہ ایک جامع ثقافت کو آگے بڑھانے کے لیے لوگوں کو ترقی کی منازل طے کرنے اور صنفی مساوات کے لیے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہے۔ ٹیکنیپ انرجیس انڈیا اسکالر شپ اسکیم کے تحت ایسی طالبات ایس ٹی ای ایم یعنی سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں ان مضامین اپنے کرئیر کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔جن کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے۔ان طالبات کی مالی امداد کے لیے ٹیکنیپ انرجیس انڈیا اسکالرشپ پروگرام ۲۳۔۲۰۲۲ کے لیے یہ اسکالر شپ شروع کی گئی ہے۔
درخواست کون دے سکتا ہے؟ اس اسکالر شپ کے تحت دہلی، این سی آر، بہار ، آسام، راجستھان، ،چنئی، مہاراشٹر ممبئی،نیو ممبئی، تھانے وغیرہ علاقوں میں رہنے والی طالبات درخواست دے سکتی ہیں۔ ایسی طالبات جو بی ای؍بی ٹیک کے پہلے سال میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں(کیمیکل، الیکٹریکل،سول اورمیکانیکل انجینئرنگ) کورسیس کو ان کے تعلیمی اخراجات کے لیے تیس ہزار روپے کی یک وقتی اسکالر شپ گرانٹ فرہم کی جائے گی۔
کون درخواست نہیں دے سکتا؟ ٹیکنیپ اور بڈی۴ اسٹڈی کے ملازمین کے بچے درخواست نہیں دے سکتے ہیں۔
اہلیت:سب سے پہلا اور اہم معیار یہ ہے کہ درخواست گزار کا خاتون ہونا ضروری ہے۔ان کا تعلق ان علاقوں میں سے کسی ایک سے ہونا چاہیے دہلی، این سی آر، بہار ، آسام، راجستھان، ،چنئی، مہاراشٹر ممبئی کی طالبات کے لیے خصوصی طور پراوپن ہے اس کے علاوہ غازی پور، نوی ممبئی ، تھانے کی طالبات کی بھی درخواستیں قابل قبول ہیں۔ امید وار بی ای یا بی ٹیک (کیمیکل، الیکٹریکل، سول اورمیکانیکل انجینئرنگ ) کے پہلے سال کی طالبہ ہونا چاہیے ۔انہیں بارہویں میں ستر فی صد مارکس حاصل ہونا چاہیے۔ درخواست گزار کی خاندانی آمدنی تمام ذرائع سے چار لاکھ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
ادرخواست کیسے کریں؟درخواست فارم آن لائن بھرنا ہے۔ایسی درخواست گزار جو دلچسپی رکھتی ہیں اور پروگرام کے معیار پر پورا اترتی ہیں وہ فراہم کردہ معلومات کے ذریعے درخواست دے سکتی ہیں۔سب سے پہلے ویب سائٹ اوپن کریں۔ دی ہوئی لنک پر اپلائی بٹن پر کلک کریں۔ ہوم پیج کے اوپر درخواست دہندہ کو’ ابھی درخواست دیں‘ کے اختیار کے ساتھ ہی اسکالر شپ کا اشتہار ملے گا۔ اس آئیکون پر کلک کریں۔ اب امیدوار کو پہلے خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ اگر رجسٹر نہیں ہے تو۔درخواست گزار اپنے ای میل یا فون نمبر کے ذریعے رجسٹر کر سکتا ہے۔ رجسٹریشن کے بعد درخواست گزار کو ٹیکنیپ انرجی انڈیا اسکالر شپ پروگرام ۲۳۔۲۰۲۲ کے آفیشیل پیج پر بھیج دیا جائے گا۔اس کے بعد درخواست گزار صفحہ پر فراہم کردہ اسٹارٹ بٹن پر کلک کر سکتا ہے۔درخواست گزر کو تمام لازمی معلوماات کو پُر کرنا ہوگا اور مطلوبہ دستاویزات کو بھی اب لوڈ کرنا ہو گا۔ آخر میں ’شرائط و ضوابط‘ اسکرین پر ظاہر ہوں گے۔ انہیں بہت اچھی طرح سے اور بہت غور سے پڑھنے کے بعد اسے قبول کریں۔ اپنے درخواست فارم کا مکمل جائزہ لیں اور آخر میں سبمٹ بٹن پر کلک کریں۔
انتخاب کا عمل: انتخاب کا عمل طالبات کی تعلیمی قابلیت اور مالی پس منظر کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک کئی مرحلے عمل شامل ہے۔پہلے طالبات کی تعلیمی قابلیت اور مالی پس منظر پر درخواستوں کی ابتدائی شارٹ لسٹنگ کی جاتی ہے۔شارٹ لسٹ کاکام مکمل ہونے کے بعد امیدوار کا ٹیلی فونک انٹرویو لیا جاتا ہے۔ جس میں طالبات کی پڑھائی، مستقبل میں کیا بننا چاہتی ہیں۔اسکالر شپ کے لیے درخواست کیوں کررہی ہیں۔ اس کے بعدامیدوار کی دستاویزات کی تصدیق کی جاتی ہے۔ اگر ضرورت محسوس ہو تو انہیں والدین کے ساتھ آفس میں بھی بلا سکتے ہیں۔حتمی انتخاب کے بعد امیدوار کے اکائونٹ میں اسکالر شپ کی رقم ٹرانسفر کی جاتی ہے۔
اسکالر شپ کی رقم:سالانہ تیس ہزار روپے کی اسکالر شپ تفویض کی جائے گی۔یہ اسکالر شپ فنڈ کو صرف تعلیمی اخراجات کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ جس میں ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس، کھانا ، سفر انٹرنیٹ، ڈیوائس، کتابیں، اسٹیشنری وغیرہ شامل ہیں۔
فارم بھرنے کی آخری تاریخ:درخواست فارم بھرنے کا عمل جاری ہے فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۳۱؍دسمبر ۲۰۲۲ ہے ۔درخواست گزار کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ آخری تاریخ سے پہلے اسکالر شپ کے درخواست فارم کو پُرکریں۔مذکورہ درخواست کی آخری تاریخ عارضی ہے اور اسکالر شپ فراہم کرنے والے کی صوابدیدپر تبدیل ہو سکتی ہے
دستاویزات: درخواست کے وقت درج ذیل دستاویزات اپ لوڈ کرنے کرنے کی ضرورت ہے۔
۱) بارہویں جماعت کی مارک شیٹ ( ۲)حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناختی ثبوت ( آدھار کارڈ؍ووٹر شناختی کارڈ؍ڈرائیونگ لائسنس؍پین کارڈ۳)موجودہ سال کے داخلے کا کوئی ثبوت( فیس کی رسید؍داخلہ کا لیٹر؍ ادارے کا شناختی کارڈ؍بونافائیڈ سرٹیفکیٹ)
(۴)خاندانی آمدنی کا ثبوت ( آئی ٹی آر فارم نمبر ۱۶ مجاز سرکاری اتھارٹی سے آمدنی سرٹیفکیٹ؍تنخواہ کی سلپس(۵) درخواست گزار کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات( ۶) درخواست گزار کی تصویر۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات کے لیے یا کسی بھی سوال کی صورت میں دیے گئے نمبر اور ای میل اور پتے پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ll
011-430-92248 (Ext-140) (Monday to Friday – 10:00AM to 6PM)