پاکستان: مقامی حکومت کے آرڈیننس کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

0
tribune.com.pk

اسلام آباد: (یو این آئی) ہزاروں اساتذہ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور حکومت کے سرکاری اسکولوں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن آف اسلام آباد (ایم سی آئی) کے تحت کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ڈان اخبار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ تقریباً 390 اسکولوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے


اور پھر سب پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔ اگرچہ پولیس نے انہیں ڈی چوک پر روکا لیکن وہ کسی طرح احتجاج کرنے والے ٹیچر کانسٹی ٹیوشن ایونیو تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس دوران مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسکول فی الحال بند رہیں گے اور اگلے ہفتے طلباء اور ان کے والدین کے ساتھ دھرنا دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS