نئی دہلی: چھوٹی ،درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ حکومت نے خود روزگار اور روایتی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ’اسفورتی انڈسٹری کلسٹر‘ قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
روایتی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے اسفورتی اسکیم کے بارے میں یہاں 2 روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے گڈکری نے کہا کہ ہر ضلع میں کھڈی گرام ادھوگ اور گرام صنعت کی شاخ ہونی چاہیے اور ان کے کل کاروبار کو موجودہ 88000 کروڑ سے بڑھا کر 5 لاکھ کروڑ روپے کردیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر چھوٹی ،درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر شڈنگی بھی موجود تھے۔ توقع ہے کہ ورکشاپ میں 400 کے قریب تنظیموں کی شرکت ہوگی۔ ورکشاپ میں آن لائن بھی شرکت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع اور آسانی سے زندگی گزارنے کی بنیاد پر تمام اسکیموں کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔
5 ہزار انڈسٹری کلسٹر بنانے کا ہدف مقرر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS