تمل ناڈو میں آر ایس ایس کو ریلی کی اجازت نہیں

0

چنئی، (یو این آئی) : تمل ناڈو پولیس نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ریاست میں ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ، حالانکہ مدراس ہائی کورٹ نے ایک ہفتہ قبل اس کی اجازت دے دی تھی۔تمل ناڈو پولیس نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور دیگر منسلک تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں این آئی اے کے چھاپے اور مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایف آئی کو 5سال کےلئے غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس کے کارکنوں کے خلاف حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔پولیس نے کہا کہ آر ایس ایس کو اجازت نہیں دی گئی تھی کیونکہ کچھ سماج دشمن عناصر احتجاج یا کسی دوسرے طریقے سے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، جس سے منقولہ غیر منقولہ املاک یا لوگوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچی (وی سی کے ) پارٹی کو بھی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS