ممبئی:جنوبی ہندوستانی فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق تمنا شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں، تبھی ان میں کورونا انفیکشن کی علامت دکھائی دیئے تھے۔ تمنا کوحیدرآباد میں ہی ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ حال ہی میں اس نے کچھ دوائیں لی تھیں اور ماہرین کی ایک ٹیم نے ان کا علاج کیا تھا۔
اس سے پہلے اگست میں تمنا نے اپنے والدین کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اپنی بھی جانچ کرائی تھی۔ حالانکہ اس دوران ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
تمنا کے کورونا پازیٹیو ہونے کی رپورٹ آنے کے بعد شائقین تشویش میں ہیں اور سبھی نے ٹوئٹر پر’گیٹ ویل سون‘کے پیغام پوسٹ کئے ہیں۔
تمنا ’ہمت والا، ہم شکل، باہوبلی، دی بگننگ اور باہوبلی:دی کنکلوشن ‘جیسی فلمیں کی ہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں تیلگو فلم ’سیٹی مار‘اور ہندی فلم ’بول چوڑیاں‘شامل ہیں۔
معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS