طالبان کا افغان رہنماؤں کے نام مکتوب

0

کابل: (یواین آئی) طالبان نے افغان رہنماؤں کو بھیجے خط میں براہ راست بات چیت کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان مفاہمتی کونسل کا کہنا ہے طالبان قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
طالبان کی جانب سے مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور سابق افغان صدر حامد کرزئی کو خط موصول ہوئے ہیں۔
دفتر مفاہمتی کونسل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے طالبان کی جانب سے براہ راست بات چیت کا کہا گیا ہے ، طالبان کےخط کا مقصد قومی سطح پر اختلاف پیدا کرنا ہے ۔
افغانستان کا مسئلہ متعدد چینلز کے استعمال سے مزید پیچیدہ ہو جائے گا، جبکہ طالبان نے افغان رہنماؤں کو خطوط سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS