طالبان کی افغانستان میں واپسی

0
theguardian.com

تقریباً 20سال کی جدوجہد کے بعد طالبان نے افغانستان میں دوبارہ اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ اگست کے وسط میں طالبان نے زیادہ تر علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ کابل پر قبضہ کے بعد امریکی قیادت والی غیر ملکی افواج کا انخلا عمل میں آیا۔ خیال رہے کہ امریکہ اور طالبان نے درمیان 2020میں ایک امن سمجھوتہ ہوا تھا۔ اس کے بعد امریکی افواج کا افغانستان سے انخلا ء ہوا۔ طالبان کے کابل پر قبضہ کے بعد وہاں سے بھاگنے کے لیے ائیرپورٹ کے دلخراش مناظر نے عالمی برادری کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ اگرچہ اب افغانستان میں بظاہر امن ہے مگر وہاں ابھی بھی مستحکم سیاسی ، سماجی اور اقتصادی نظام قائم نہیں ہوسکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS