تائیوان نے چین کے’ سخت‘کووڈ لاک ڈاؤن پر تنقیدکی

0

تائی پے (یو این آئی) تائیوان کے صدر سو سینگ چانگ نے اتوار کو چین پر ‘سخت’ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ تائی پے اس کے بجائے نئے نقطہ نظر کے ساتھ کووڈ کے معاملات میں اضافے سے نمٹے گا۔انگریزی روزنامے ‘دی انڈیپنڈنٹ’ کے مطابق تائیوان میں کووڈ 19 کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ مسٹر چانگ نے کہا کہ وباپر قابو پانے کے لیے تائیوان کے اقدامات کو “دنیا نے سراہا ہے ۔”دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق، مارچ سے اب تک کیسز میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ، حالانکہ کورونا کی تقریباً تمام قسمیں کمزورہیں یا کوئی علامات نہیں ہیں۔ اس دوران اموات کی شرح صرف 0.8 فیصد رہی ہے ۔مسٹر چانگ نے کہا، ہم ملک اور شہروں کو چین کی طرح بے رحمی سے بند نہیں کریں گے ۔ ہمارے پاس اس کے لیے ایک منصوبہ ہے ۔انہوں نے لاکھوں لوگوں پر لاک ڈاؤن کے دوران سختی کرنے پر چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت والی حکومت کی تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS