سواتی مالیوال کو جان سے مارنےکی دھمکی

0

نئی  دہلی:  سوشل میڈیا انسٹگرام پرخواتین کے خلاف  نازیبا اور فحش باتیں کرنے والے گروپ ’بوائز لاکرروم‘کا  معاملہ سامنےآنے  کے بعد دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کو جان سے مارنے کی  دھمکی دی گئی ہے۔محترمہ مالیوال نے جمعہ کو بتایا کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل پر فحش زبان کا استعمال کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی  ہے۔ اس معاملےمیں انہوں نے پولس میں شکایت کی ہے۔انہوں  نے سائبر سیل کے ڈپٹی  پولس کمشنر اینیش رائے کوایک لکھ  کر شکایت کی ہے جس میں ٹوئٹر پر دھمکی والے حصے کا اسکرین شاٹ بھی منسلک  کیا گیا ہے۔
انہوں  نے بتایا کہ subhamsandeep9 ٹوئٹر ہینڈل  سے فحص زبان کا استعمال کرتے ہوئے گولی مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کہا  
گیا ہے کہ ’بوائر  لاکرروم‘کے کسی  بھی لڑکے کا کیریر برباد ہوا تو گولی مار دوں گا۔دھمکی  دینے والے نےکہا کہ عورت ہو تو عورت بن کررہو، مرد بننے کی کوشش مت کرنا،اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کی غدار صفورا زرگر تمہاری  کیا  لگتی ہے۔‘‘واضح رہے کہ اس سے پہلےدہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا ہے کہ ’بوائزلاکرروم‘نام سے گروپ بنا کرخواتین کےخلاف فحش باتیں کرنے اوراجتماعی آبروریزی کی بات کرنے کے معاملے میں کمیشن کی جانب سے دہلی پولس اورانسٹگرام کو نوٹس جاری کیا  گیا تھا۔نوٹس کے بعد پولس نے ایف آئی  آردرج کرکے گروپ ایڈمن  کو گرفتارکرلیاہے۔ اس کے علاوہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صفورا زرگر کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری نازیبا پوسٹ کے خلاف بھی کمیشن نے دہلی  پولس کو نوٹس جاری کیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS