مشتبہ جاسوس کبوتر8 ماہ بعد آزاد کر دیا گیا

0
مشتبہ جاسوس کبوتر8 ماہ بعد آزاد کر دیا گیا
مشتبہ جاسوس کبوتر8 ماہ بعد آزاد کر دیا گیا

ممبئی: ایک کبوتر کو جسے چینی جاسوس ہونے کے شبہ میں ویٹرنری ہاسپٹل کی تحویل میں رکھا گیا تھا، آٹھ ماہ بعد آزاد کردیا گیا۔ پریل علاقہ میں واقع بائی ساکربائی دنشا پیٹیٹ ہاسپٹل نے پرندے کو رہا کرنے پیر کو پولیس سے اجازت طلب کی تھی جس کے بعد منگل کو اسے آزاد کردیا گیا۔

 آر سی ایف پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔ کبوتر کوآر سی ایف پولیس نے چیمبور کے پیر پاؤ جیٹی سے گزشتہ سال مئی میں ”گرفتار“ کیا تھا۔ پرندے کے پاس تانبے اور المونیم کی دو انگوٹھیاں تھیں  جو اس کے پیر پر بندھی تھیں اور اس کے دونوں پروں کی دوسری جانب چینی نما رسم الخط میں کچھ تحریر تھی۔

 آر سی ایف پولیس نے کیس درج کرلیا مگر تحقیقات کے بعد جاسوسی کا الزام ہٹادیا گیا۔ کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے پایا کہ کبوتر تائیوان میں کھلے پانیوں میں دوڑ میں حصہ لیتا تھا اور ایسی ہی ایک دوڑ میں وہ پرواز کرکے ہندوستان پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: ہیمنت سورین نے دیا استعفٰی، چمپائی سورین ہوں گے وزیر اعلی

پولیس کی جانب سے ”کوئی اعتراض“ نہ کیے جانے کے بعد دواخانہ نے اسے آزاد کردیا۔ پرندے کی طبی حالت اچھی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS