پریا گ راج:(یواین آئی)، اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی کل مشتبہ حالت میں موت کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر موت کی جانچ کے لئے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔پریاگ راج ڈی آئی جی سروشریٹھ ترپاٹھی نے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر ٹیم کی قیادت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجیت سنگھ چوہا ن کو دی ہے۔
منگل کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے باگمبھری مٹھ پہنچ کر مہنت کو خراج عقیدت پیش کیا تھا ۔یوگی نے کہا کہ تفتیش کے معاملے میں کوئی بھی نکتہ محذوف نہیں رہے گا اور ہر مشتبہ شخص کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے گی۔
اس وقت مہنت کے شاگرد سوامی آنند گری سمیت 6افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا ہے ان پر آنند گری،ہنومان مندری کے مین پجاری آدیہ تیواری،اور ان کے بیٹے سندیپ تیواری شامل ہیں۔مہنت گری کی مشتبہ موت معاملے کی جانچ کے لئے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی میں ڈپٹی ایس پی اجیت سنگھ چوہان،معاملے کی تفتیش کررہے انسپکٹر مہیش کو بھی رکھا گیا ہے۔اس معاملے ڈی آئی جی ترپاٹھی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پولیس کچھ افراد کا نارکوٹیسٹ بھی کرانے پر غور کرسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس مہنت نریندر گری کی موت کے سلسلے میں دو ویڈیوز کی بھی جانچ کررہی ہے۔
نریندر گری کی مشتبہ موت،جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS