سپریم کورٹ بدھ کو مہاراشٹر کے سیاسی معاملے کی سماعت کرے گا

0

نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ نے 20 جولائی کو ایکناتھ شندے کے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کے دھڑے کے ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے لئے اسپیکر کے سامنے دائر درخواست پر روک لگا دی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ سینئر وکیل دیودت کامت کی طرف سے دائر درخواست کے ساتھ ساتھ ٹھاکرے دھڑے کے 14 شیوسینا ایم ایل ایز کی طرف سے دائر دیگر درخواستوں پر بھی سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا، “ہم بدھ (20 جولائی) کو مہاراشٹر سے متعلق تمام درخواستوں کی سماعت کریں گے۔”
سپریم کورٹ بدھ کو ٹھاکرے دھڑے کی طرف سے دائر درخواست پر بھی سماعت کرے گی جس میں شندے دھڑے کی طرف سے نامزد چیف وہپ کو تسلیم کرنے کے اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS