ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی

0

نئی دہلی:(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں میں اس کی وجہ سے 51 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک 5 لاکھ 25 ہزار 760 لوگ انفیکشن سے ہلاک ہو چکے ہیں۔اتوار کی آدھی رات تک ملک میں 16 ہزار 935 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کے ساتھ اب تک کل 4 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار 534 کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس دوران ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 264 رہی جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 815 کا اضافہ ہوا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 200 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار 95 ویکسین دی گئی ہیں۔ ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دی گئی ویکسین کی تعداد بھی شامل ہے جو کہ 4,46,6711 ہے۔
وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران کووڈ سے متاثرہ 16,069 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل چار کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 510 مریض کووڈ سےنجات حاصل کر چکے ہیں۔
ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.47 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,61,470 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 86 کروڑ 96 لاکھ 87 ہزار 102 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
کیرالہ میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 612 کی کمی آئی ہے اور اس کے ساتھ اب ان کی تعداد 24,033 ہوگئی ہے۔ اس سے راحت پانے والوں کی تعداد 3,187 بڑھ کر 65,98,696 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 70,279 ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد چار بڑھ کر 15,525 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 2,179 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 78,55,840 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,026 ہے۔
کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 273 بڑھ کر 7,569 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 670 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 39,38,620 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40131 ہے۔
دہلی میں ایکٹو کیسز 80 سے بڑھ کر 1974 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 417 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات حاسل کرنے والوں کی کل تعداد 19,15,749 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26,292 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS