متھرا کی شاہی مسجد کو ہٹانے کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کیا

0

نئی دہلی (یو این آئی): سپریم کورٹ نے جمعہ کو متھرا کی متنازعہ شاہی مسجد کو ہٹانے اور اسے بھگوان شری کرشن کی جائے پیدائش اعلان کرے کی ہدایت دینے کی مانگ والی مفاد عامہ کی ایک عرضی مسترد کر دی۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے وکیل مہک مہیشوری کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس میں دیے گئے متنازعہ حقائق پر مبنی سوالات کے پیش نظر، اس معاملے میں عدالت کا داخل دینا مناسب نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: اطفال کمیشن کا 11 چیف سکریٹریوں کو نوٹس، مدارس کے غیر مسلم بچوں کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر کارروائی

اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے اکتوبر 2023 میں مہیشوری کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS