سپریم کورٹ کا گودھرا ٹرین آتشزدگی کے تین قصورواروں کو عبوری ضمانت دینے سے انکار

0
www.dnaindia.com

نئی دہلی،(یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز 2002 کے گودھرا ٹرین آتشزدگی کے سانحے میں عمر قید کی سزا پانے والے تین قصورواروں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر صدارت جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے 17 سال سے جیل میں قید تینوں قصوروارووں کی اپیل پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی ایک شخص کے قتل کا معاملہ نہیں ہے۔ یہ واقعہ بہت سنگین ہے۔ اس لیے ہم اس معاملے میں اس مرحلے پر ضمانت دینے کے لیے مائل نہیں ہیں۔
تاہم عدالت عظمیٰ نے قصورواروں کی عرضی کو مزید سماعت کے لیے سنگل بنچ کے سامنے درج فہرست کرنے سے اتفاق کیا۔
جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے گجرات حکومت کی طرف سے پیش ہونے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور ملزمان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے کے دلائل سننے کے بعد اپنا حکم جاری کیا۔
2002 میں گودھرا ٹرین سانحے میں 59 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS