لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں سپریم کورٹ کو سینکڑوں ای میل ملے

0

نئی دہلی: (یو این ائی) اترپردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں سینکڑوں لوگوں نے سپریم کورٹ کو ای میل سے پیغام بھیجے ہیں۔ چیف جسٹس این وی رمن جج نے جمعہ کو سماعت شروع ہوتے ہی کہاکہ تشدد کے معاملے میں سینکڑوں ای میل پیغامات ملے ہیں۔ تین اکتوبر کوہوئے اس واقعہ میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگ مارے گئے تھے۔ جج رمن، جج سوریہ کانت اور جج ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ معاملے میں وکیل شیوکمار ترپاٹھی اور سی ایس پانڈا کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کررہی ہے۔ عدالت عظمی نے جمعرات کو سماعت کے دوران اترپردیش حکومت کو چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے اس معاملہ میں الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل مفاد عامہ کی عرضیوں کی معلومات ریاستی حکومت سے مانگی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS