پی ایم کیئرز فنڈ کی منتقلی سے متعلق مرکز کو نوٹس

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پی ایم کیئرز فنڈ میں جمع رقم کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیز فنڈ میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت سے بدھ کو جواب طلب کیا۔
جسٹس اشوک بھوشن،سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ کے سنٹر فار پبلک لٹیگیشن(سی پی آئی ایل)کی درخواست پر ویڈیو کانفرنسنگ سے سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے مرکز کو نوٹس کے جواب کے لئے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔
سی پی آئی ایل نے کورونا کے سبب پیدا بحران سے نمٹنے کے لئے ایک قومی منصوبہ پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار نے سبھی پروگراموں کونیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے تعاون سے نافذ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیئرز فنڈ سمیت مختلف منصوبوں کے تحت جمع راحتی رقم کو این ڈی آر ایف فنڈ میں منتقل کیا جانا چاہئے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS