نئی دہلی (ایجنسیاں) :سپریم کورٹ نے جمعرات کو وہ عرضی کو خارج کر دی جس میں بمبئی ہائی کورٹ کا نام بدل کر مہاراشٹر ہائی کورٹ کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی تھی۔ جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے سابق جج کی طرف سے داخل درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے کہاکہ یہ قانون سازوں کو طے کرنا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ آپ کے پاس اسے یہاں لانے کا کون سا بنیادی حق ہے؟ درخواست تھانے کے وی پی پاٹل کی جانب سے داخل کی گئی تھی، جنہوں نے 26 سال تک جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔پاٹل نے مطالبہ کیا تھا کہ دیگر ریاستوں کے متعلقہ افسران کو بھی ہدایت دی جائے کہ وہ ان ریاستوں میں ہائی کورٹوں کا نام ان ریاستوں کے نام کے مطابق تبدیل کریں ۔وی پی پاٹل نے مہاراشٹر کے لوگوں کی مخصوص ثقافت، ورثے اور روایات کے تحفظ کے لیے ‘مہاراشٹرا اڈاپٹیشن لاز آرڈر، 1960’ (ریاست اور ہم آہنگی کا موضوع) کی ایک شق کے نفاذ کےلئے مو¿ثر قدم اٹھانے کےلئے حکام کو ہدایتدینے کی مانگ کی گئی تھی۔ پاٹل نے کہا کہ لفظ مہاراشٹر کا تلفظ ایک مہاراشٹرین کی زندگی میں خاص اہمیت کودکھاتا ہے اور اس کا استعمال ہائی کورٹ کے نام میں بھی ہوناچاہیے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.