پنجاب سے اتر پردیش کی جیل میں منتقل کرنے کا حکم
نئی دہلی(ایجنسیاں): سپریم کورٹ نے رکن اسمبلی مختار انصاری کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے پنجاب سے اترپردیش کی جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کی اس دلیل کو نامنظور کر دیا، جس میں اس نے کہا تھا کہ یو پی حکومت کو اس معاملہ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ باندہ کے جیل سپرنٹنڈنٹ مختار انصاری کو طبی سہولیات مہیا کرائیں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 مارچ کو رکن اسمبلی مختار انصاری کو پنجاب کے روپڑ ضلع سے یوپی میں منتقل کرنے والی یوپی حکومت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ عدالت کو اپنے فیصلہ میں یہ طے کرنا تھا کہ آیا مختار انصاری کو پنجاب کے روپڑ ضلع سے یوپی منتقل کیا جائے یا نہیں! دراصل مختار انصاری نے یوپی میں ٹرانسفر کرنے پر کہا تھا کہ یوپی میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
مختار انصاری کو سپریم کورٹ سے دھچکا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS