لکھنؤ: اترپردیش الیکشن کمیشن نے جمعہ کو پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تقریباً ایک مہینے تک چلنے والا الیکشن 4 مراحل میں پایۂ تکمیل کو پہنچے گا۔ریاستی الیکشن کمیشن منوج کمار نے بتایا کہ اترپردیش کی 58189گرام پنچایتوں کیلئے 4 مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی 3اور4 اپریل کو ہوگی، جبکہ 15اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کی نامزدگی 7اور8 اپریل کو،تیسرے مرحلے کی نامزدگی13اور15اپریل، جبکہ چوتھے وآخری مرحلے کی نامزدگی 17اور18اپریل کوہوگی۔ اسی طرح سے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ19اپریل کو، تیسرے کی 26اپریل کو، جبکہ آخری مرحلے کی ووٹنگ 29کو ہوگی۔سبھی 4 مراحل کیلئے ووٹنگ صبح7 بجے سے شام 6بجے تک منعقد ہوں گے۔ کاونٹنگ کاآغاز 2 مئی کو ہوگا اور ممکنہ طور سے اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔مسٹر منوج نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 18اضلاع سہارنپور، غازی آباد، رامپور، بریلی، ہاتھرس، آگرہ، کانپور (شہر)، جھانسی، مہوبہ، پریاگ راج، رائے بریلی، ہردوئی، اجودھیا،شراوستی، سنت کبیر نگر، گورکھپور، جون پور اور بھدوہی میں ووٹنگ ہوگئی۔ دوسرے مرحلے کے تحت جن اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے، ان میں مظفر نگر، باغپت، گوتم بدھ نگر، بجنور، امروہہ، بدایوں، ایٹہ، مین پوری، قنوج، اٹاوہ،للت پور، چترکوٹ، پرتاگڑھ، لکھنؤ، لکھیم پور کھیری، سلطان پور، گونڈہ، مہاراج گنج، وارانسی اور اعظم گڑھ شامل ہیں۔
تیسرے مرحلے کے تحت شاملی، میرٹھ، مرادآباد، پیلی بھیت، کاس گنج، فیروزآباد، اوریا، کانپور دیہات، جالون، ہمیر پور،فتح پور، اناؤ، امیٹھی،بارہ بنکی، بلرامپور، چندولی، سدھارتھ نگر، دیوریا،مرزاپور اور بلیا میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں چوتھے اورآخری مرحلے میں ہاپوڑ،بلندشہر، سنبھل، شاہجہاں پور، متھرا، علی گڑھ، فرخ آباد، باندہ، کوشامبی، سیتاپور، امبیڈکر نگر، بہرائچ،بستی، سدھارتھ نگر، غازی پور، سون بھدر اور مئو شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیتاپور کے3گرام پنچایتوں، بہرائچ کی ایک اور گونڈہ کی 9گرام پنچایتوں میں میعاد کار پورا نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن منعقد نہیں ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ صوبے میں گرام پنچایتوں کی کل تعداد 58ہزار 189ہے۔ ان گرام پنچایتوں کے وارڈوں کی تعداد 60 لاکھ 32ہزار 563 ہے، جبکہ چھیتریہ پنچایتوں کی تعداد 826اور وارڈوں کی تعداد 75855 ہے۔ ریاست میں 75ضلع پنچایتوں میں 3051 نشستیں ہیں۔پنچایت انتخاب کیلئے 89ہزار 762 ووٹنگ سنٹر وں 2 لاکھ 3 ہزار 50 ووٹنگ بوتھ بنائے جائیں گے، جن میں 12کروڑ 39لاکھ ووٹرس اپنا حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے، جن میں سے مردوں کی تعداد 53 فیصد وہیں خواتین 48فیصد ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS