نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مسلمانوں میں رائج نکاح حلالہ اور کثرت ازواج کی روایت کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرنے سے منع کردیا ہے۔عدالت نے فوری سماعت سے بروز پیر کو انکار کر دیا۔
درخواست گزار بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ کے سامنے کیس کا ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔ جسٹس بوبڈے نے ان کی درخواست کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی سماعت عدالت میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔
اپادھیائے نے ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے مسلمانوں میں رائج نکاح حلالہ اور کثرت ازواج کی روایت کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS