نئی دہلی:سپریم کورٹ نے مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن پرعبوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے کہا کہ وہ ریزرویشن پرروک کا عبوری حکم جاری نہیں کریں گے۔عدالت کے حکم کے مطابق اس معاملے کی آخری سماعت 17 مارچ سے ہوگی۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ سماعت شروع ہونے کے بعد سماعت کو ملتوی کرنے کی کوئی درخواست نہیں مانی جائے گی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اندرا ساہنی معاملہ میں آئینی بنچ کی جانب سے مقرر رزیرویشن پر 50 فیصد کے اوپری حد کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔مہاراشٹر حکومت نے تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں مراٹھا برادری کو 16 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلہ کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس نے درخواست مسترد کر دی تھی،اس کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل دائر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے مراٹھا ریزرویشن پر عبوری روک سے کیا انکار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS