کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج

0

نئی دہلی(پی ٹی آئی) : سپریم کورٹ میں منگل کو ایک پٹیشن دائر کرکے کلاس کے اندر حجاب پہننے کی اجازت کیلئے عرضیوںکو خارج کرنے سے متعلق کرناٹک کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیاگیا۔ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ حجاب پہننا مذہب اسلام میں لازمی مذہبی چلن کا حصہ نہیں ہے اور اس نے کلاسوں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کیلئے مسلم طالبات کی عرضیاں خارج کردیں۔ عدالت نے اس کے ساتھ ہی ریاست میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھی تھی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک مسلم طالب علم نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔ ہائی کورٹ نے کلاس میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی اپیل کرنے والی اڈوپی میں واقع گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلس کالج کی مسلم طالبات کے ایک طبقہ کی عرضیاں منگل کو خارج کردیں۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ اسکول کی یونیفارم کا ضابطہ ایک مناسب پابندی ہے اور آئینی طور پر قابل قبول ہے، جس پر طالبات اعتراض نہیں کرسکتیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS