نئی دہلی (ایجنسی) :بلجیت نگر میں پچھلے ایک سال سے پینے کے پانی کے مسئلے کولے کر یہاں کے لوگ کافی
پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔عوام گندے پانی پینے کو مجبور ہیں۔ پینے کے پانی کی بڑی پائپ لائن جو کہ عوامی پانی کے ٹینک سے منسلک ہے۔ پینے کا صاف پانی اس ٹینک سے نکلتا ہے۔ جب تک یہ ہمارے گھروں تک پہنچتا ہے۔ یہ پانی آلودہ پانی میں تبدیل ہوجاتا ہے اس پانی کو پینے سے لوگوں میں بیماری کا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ یہ پانی اتنا آلودہ ہے کہ ہم اس پانی کو پی نہیں سکتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ ہے پائپ لائن جو کہیں سے پھٹی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے اس پانی میں گٹر کا گندا پانی مل رہا ہے اور یہ پانی تمام بلجیت نگر،بھیل بستی،روڈ نمبر 20 ،گلی شکتی مندر،بلجیت نگر،نئی دہلی سے اس کا تعلق ہے۔۔ جب تک یہ ہمارے گھروں تک پہنچتا ہے،یہ آلودہ پانی میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ہم پینے کے صاف پانی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اس آلودہ پانی کے استعمال سے بہت سے لوگوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جیسے پیٹ میں درد
،الٹی،یرقان،ٹائیفائیڈ اور جگر کے انفیکشن جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ آشو،بابولال، ہمانشو،اوم پرکاش ،ببلو شریواش،شیو پرساد، یوجینڈر،جیت سنگھ، نے دہلی جل بورڈ کو اس آلودہ پانی کے مسئلے سے کئی بار آگاہ کیا لیکن ان کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہاں تک کہ دہلی جل بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار،سریش مینا (JE-9650032916)،ایس ڈبلیو۔ منڈل (زونل انجینئر-9650291472)،ترلوک چند (ایگزیکٹو -9650291212 )،پروین جین (چیف ایگزیکٹو۔ 9650290750) کو فون واٹس ایپ پر آلودہ پانی کی تصویریں بھی بھیجیں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔اس معاملے کو تحریری طور پر بھیجا گیا لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہم سب بلجیت نگر،نئی دہلی کے رہائشی اروند کیجریوال جی سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں۔ دہلی جل بورڈ کو ان کی اس لاپروائی کے لئے کارروائی سخت احکامات جاری کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کی پریشانی ہمیں ہی نہیں بلکہ کسی کو بھی نہیں ہو۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS