سکھبیر بادل ایس آئی ٹی کے سامنے نہیں ہوئے پیش

0

چنڈی گڑھ (یو این آئی) : شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر بادل اکتوبر 2015 میں سنگت پر کوٹکپورہ فائرنگ کے سلسلے میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے سامنے منگل کو پیش نہیں ہوئے ۔ ایس آئی ٹی نے انہیں طلب کیا تھا اور 30 اگست کو حاضر ہونے کو کہا تھا۔ایک اور معاملے میں سکھبیر بادل کو آج زیرا عدالت میں پیش ہونا تھا۔ اس وجہ سے انہوں نے ایس آئی ٹی کو لکھا ہے کہ وہ آج پیش نہیں ہو سکیں گے ۔ واضح رہے کہ جنوری 2015 میں سکھبیر سنگھ بادل نے نائب وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بی ایس ایف کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سرحد پر دھرنا دیا تھا۔ اس دھرنے کے باعث ہریکے بندرگاہ پل پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی تھی۔ اس وجہ سے پولس نے مسٹر بادل اور اکالی لیڈروں کے خلاف پرچہ درج کیا تھا۔ حکومت میں رہنے کے باوجود بی ایس ایف کے خلاف دھرنا دینے پر سکھبیر بادل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سکھبیر بادل اس معاملے میں منگل کو زیرا کورٹ میں پیش ہوئے ۔ اس پیشی کی وجہ سے وہ ایس آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔ اب ایس آئی ٹی مزید سمن بھیج کر انہیں طلب کرے گی۔ یہ بھی چرچا ہے کہ اگر سکھبیر بادل ایس آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے تو شاید انہیں فائرنگ معاملے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔درحقیقت جس وقت پولس نے گولی چلائی اس وقت مسٹر بادل ریاست کے وزیر داخلہ تھے ۔ سکھبیر بادل نے تاہم وضاحت کی ہے کہ اس وقت کے ایس ڈی ایم پہلے ہی بیان دے چکے ہیں کہ گولیاں ان کے حکم پر چلائی گئیں۔ گولی چلانے کا حکم دینے کے لیے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا، لیکن فائرنگ کیس میں سکھبیر بادل کو گرفتار کرنے کے لیے حکومت پر عام لوگوں کا دباؤ ہے ۔ شرومنی اکالی دل کو پہلے ہی بے ادبی معاملے میں کلین چٹ مل چکی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS