نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے نیشنل اوپن اسکولنگ انسٹی ٹیوٹ (این آئی او ایس) کے ہندوستانی علوم کے روایتی نصاب کے مطالعاتی مواد کل اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک تقریب میں جاری کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ این آئی او ایس ہندوستانی علوم کی روایت کو ہندوستان اور بیرون ملک تک پھیلانے کے لئے پہلے سے ہی کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویدک اسٹڈیز، سنسکرت گرامر، ہندوستانی فلسفہ، سنسکرت لٹریچر اور سنسکرت زبان کے نصاب کو ہندوستانی علمی روایت کی بنیاد پر سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح کے لئے تیار کیا گیا ہے اور ان کے مطالعہ کا مواد سنسکرت اور ہندی زبان کے سیکھنے والوں کے لئے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ بیرون ملک ہندوستانی ثقافت اور علم کی روایت کو فروغ دینے کے لئے ان تمام مضامین کو اہم غیر ملکی زبانوں میں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے داخلی خود حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ قدیم علوم ، مہارت اور اقدار کے قیام میں ہندوستانیت کے تئیں فخر کا احساس پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئئ او ایس کے ذریعہ تیار کردہ کورس کا مواد نئی تعلیمی پالیسی کی بنیادی روح کی عکاسی کرتا ہے اور این آئی او ایس نے ہندوستانی ثقافت ، ورثہ ، فلسفہ اور قدیم علم کو جدید حوالہ جات کے ساتھ نئی نسل تک پہنچانے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ اس کی ایک علامت اور سنگ میل ثابت ہوگی-
نشنک کے ہاتھوں این آئی او ایس کے ہندوستانی علوم کے روایتی نصاب کے مطالعاتی مواد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS