دسویں،بارہویں جماعت کے امیدواروں کو ویکسین لگایا جائے

0
Image:IndiaTv

نئی دہلی : (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو مرکز اور حکومت دہلی سے کہا کہ وہ دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو کورونا ویکسین لگانے کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔
عدالت سال 2020-21 کے دسویں اور بارہویں امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبا کو کورونا ویکسین لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت کررہی تھی۔
چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جسسمیت سنگھ پر مشتمل بنچ نے وکلاء جیوتی اگروال ، سنجیونی اگروال اور پردیپ شیخاوت کی طرف سے دائر پی ایل کی سماعت کے دوران ، وزارت صحت و تعلیم اور دہلی حکومت کو اس معاملے میں اپنا موقف واضح کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا نیا اسٹرین نوجوانوں کو زیادہ متاثر کررہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر امتحانات آن لائن نہیں لئے جاسکتے ہیں ،تو پھر جو طلباء امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں انہیں ٹیکہ لگانے کی ضرورت ہے۔
عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ کیا 18 سال سے کم عمر افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے؟
مرکزی اور دہلی حکومت کے وکلاء نے بتایا کہ دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS