خان سعدیہ ندرت امتیاز خان
انسان ہمیشہ وہی کرنا چاہتا ہے جو سب کر رہے ہیں یا جو سب کہتے ہیں اس کی وجہ Confirmative Bias ہے یعنی یہ کہ جو کریئر اس وقت ٹرینڈ میں چل رہا ہے، یا اس نے وہ کیا ہے ہم بھی کر لیتے ہیں۔ پہلے اس طرح کی سوچ کا فائدہ ہوتا تھا، لیکن موجودہ دور میں Copy کا کوئی فائدہ نہیں۔تحقیق کے مطابق انسان زیادہ تر اس Option کو چنتا ہے جہاں اُسے Probabilities کا پتہ ہوتا ہے۔ہمارا دماغ اس چیز کو پسند کرتا ہے جہاں Estimates اورGuesses نہ لگانےپڑیں۔ ایسے Options کو Select کرتا ہے جو آسان اور زیادہ Familiar ہو ،جس کا Success Rate ہمیں پتہ ہو۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو Develop ہی نہیں کر پاتے۔دنیا ان لوگوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتی ہیں جن کی صلاحیتیں Well Developed ہوں۔مثلاً تحقیق کے مطابق بھارت کے 90% سے زائد انجینئرز میں Skillsکافقدان پایا گیا ہے۔
طلبہ ایک ایسی Race میں لگے ہیں، جس کی Starting line پر کثیر تعداد میں لوگ کھڑے ہیں۔ سب اس دوڑ میں دوڑیں گے، لیکن صرف First آنے والے کو ہی منتخب کیا جائے گا اور باقی سبھی ہار جائیں گے۔ تو ایسی دوڑ دوڑی ہی کیوں جائے ،جس میں کامیابی کی امید کم سے کم تر ہو۔ ایسی دوڑ کیوں نہ دوڑی جائے جس میں دوڑنے والے کم سے کم ہوں، یا آپ اکیلے ہی دوڑنے والے ہوں، تو آپ ہی First آئیں گے، اور ایسی دوڑ میں مزہ بھی بہت آئے گا۔
Unconventional career کا فائدہ یہی ہے کہ Competition کم ہوتا ہے ،جیتنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔یہ الگ بات ہے کہ یہ پتہ نہیں ہوتا ہے کہ Finish line کیا ہوگی۔ Uncertainty بہت ہوتی ہے کہ Career stable ہو پائے گا یا نہیں ہو پائے گا،لیکن اگر دیکھا جائے تو یہ Risk prefer کیا جاسکتا ہے،بہ نسبت ان کرئیر کے جن میں دوڑنے والے کثیر تعداد میں موجود ہوں۔93% ہندوستانی طلبہ صرف سات قسم کے کرئیر آپشنز سے واقفیت رکھتے ہیں۔انجینئر،ڈاکٹر، گورنمنٹ جاب، لاء، MBA اور فائنانس وغیرہ۔ یہی پانچ چھ فیلڈس میں طلباء کا کریئر چھپا ہے۔ جن کو اگرفی صد میں دیکھا جائے تو اوسط کچھ اس طرح ہے:
انجینئرنگ23.53%، میڈیکل8.08%، کمپیوٹر9.56%، لاء4.38%، مینجمنٹ6.71%، فائنانس11.81% وغیرہ۔
جبکہ ہندوستان میں 250 سے زائد کریئر آپشنز اس وقت موجود ہیں، جن کو Pursued کیا جاسکتا ہے۔ لیکن کوئی بھی کچھ ہٹ کر Paleontologist,Beekeeper,Meteorologist,Art therapist, Audio engineer, Ornithologist نہیں بننا چاہتا۔اگر دیکھا جائے تو لوگ صرف ان ہی پانچ چھ کرئیر آپشنز کا انتخاب کرتے ہیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ اُن کرئیر آپشنز کے علاوہ دوسرں کا انتخاب نہیں کرپاتے۔آئیے Analysis کے ذریعے دیکھتے ہیں کہ اس کی کیا وجوہات ہیں اور ان کے Solutions کیا ہیں۔طلبہ تین وجوہات کی وجہ سے Unconventional career کو منتخب (select) نہیں کر پاتے۔
(1) Mass Media, (2)Parents influence, (3) Cognitive Biases
موجودہ دور میں اگر دیکھا جائے تو طلبہMass media سے influenced ہیں اور ان پر اس کے بڑے گہرے اثرات ہیں۔ Unconventional career or jobs کبھی بھی Social media کے platform پر دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔ جب تک آپ خود سے ان کے بارے میں سرچ نہیں کریں گے اور Influenced career کو اگر ہم دیکھیں تو یہ ہماری پسند نہیں ،بلکہ یہ ماس میڈیا کے ذریعے Imposed کیا جانے والا کیرئیر ہے، جس کے ذریعے ہم یہ جان ہی نہیں پاتے کہ اس کے علاوہ اور کیا آپشنز ہمارے پاس موجود ہیں۔اس کے علاوہ زیادہ تر والدین اپنی اولاد کے دنیا میں آنے سے پہلے ہی اس بات کا تعین کر لیتے ہیں کہ بچوں کو بڑے ہو کر کس فیلڈ میں جانا ہے۔ ان کی لسٹ میں بھی وہی چھ،سات آپشنز سرفہرست ہوتے ہیں۔ والدین کی سختی بچوں کو اپنی پسند کے کریئر کے انتخاب میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں۔اسکول Curriculum میں سب سے بڑی پرابلم یہ ہے کہ الگ الگ Career options کو صحیح طریقے سے سمجھایا نہیں جاتا۔صحیح فکر کوفروغ نہیں دیا جاتا۔ مثلاً: Geography پڑھایا جاتا ہے لیکن کبھی بھی یہ نہیں بتایا جاتا کہ آپ Geologist, Paleontologist, Archaeologist بن سکتے ہیں۔ اسی طرح ہر Subject کے ساتھ ٹیچرز باہر کی دنیا سے Relate کرنا بھول جاتے ہیں۔اسکول کی کتابوں کے ساتھ Career connection بنانا Miss کر جاتے ہیں۔
حل :ہر چیز ہمارے اختیار میں نہیں ہوتی، لیکن جو چیزیں ہمارے اختیار میں ہوتی ہیں ،انہیں Influence کیا جاسکتا ہے ،جیسے:
1) ماس میڈیا پر سب سے زیادہ Viral video کے پیچھے نہ لگ جائیے،بلکہ خود سرچ کیجیے۔ Initiative خود کو اٹھانا پڑے گا کیوں کہ Algorithm ہمیشہ وہی دکھائے گا جو آپ دیکھتے ہیں۔
2) والدین کو یہ چیز سمجھنی پڑے گی کہ بچوں کے ساتھ سختی ان کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کھل کر اپنے کریئر کا انتخاب نہیں کرپاتے ،اور اپنے تعلق کو والدین سے مضبوط نہیں کر پاتے۔3) کرئیر choice میں اپنے Educational background کے کرئیر کی لسٹ دیکھیں ،اُن میں سے بھی اس آپشن کو منتخب کیجیے، جو آپ کے مزاج اور پسند سے تعلق رکھتا ہو اور آپ Practically اس کو کر سکتے ہوں۔4) کرئیر کاؤنسلنگ کو اسکول سسٹم کا حصہ بنایا جائے،تاکہ تبدیلی آسکے۔ll
طلبا اور کریئر کا انتخاب
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS