شمال مشرق کو مضبوط بنانے سے’ایکٹ ایسٹ‘پالیسی کو فروغ ملے گا:مودی

0

نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی  نے شمال مشرق کو ہندوستان کےسمال مشرقی ایشیا سے تجارت ،سیاحت اور دیگر رابطوں کے داخلے کا دروازہ بتایا اور کہا کہ شمال مشرق  کو مضبوط بنانے سے ’ایکٹ ایسٹ‘پالیسی کو فروغ ملے گا۔
مودی نے جمعرات کو ویڈیو  کانفرنسنگ  کے ذریعہ منی پورواٹر سپلائی پروجیکٹ  کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے شمال مشرق کو مضبوط بنانےسے ایکٹ ایسٹ پالیسی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا،’’ہمارا شمال مشرق ،ایک طرح سے مشرقی ایشیا کے ساتھ ہمارے تاریخی  ثقافتی تعلقات اور تجارت،سفر و سیاحت کے مستقبل  کے داخلے کا دروازہ ہے۔اسی سوچ کے ساتھ ،منی پور سمیت پورے شمال مشرق میں رابطے سے متعلق بنیادی ڈھانچے  پر زور دیا جارہا ہے۔‘‘
وزیراعظم نے کہا کہ شمال مشرق میں سڑک کے راستے ،شاہراہ ،فضائی راستہ،آبی راستہ اور دیگر جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے۔پورے علاقے میں پچھلے چھ برسوں میں ہزاروں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔شمال مشرق کی سبھی ریاستوں کی دارالحکمتوں کو بہترین ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے کا کام تیز رفتار سے چل رہا ہے۔سڑک اور ریلوے راستے کے علاوہ اس علاقے میں ہوائی رابطہ بھی بہت اہم ہے۔
مودی نے کہا کہ منی پور واٹر سپلائی  پروجیکٹ آبی بحران کو دور کرےگا۔انہوں نے کہا،’’آج امپھال سمیت منی پور کے لاکھوں ساتھیوں کےلئے ایک بڑا دن ہے،خصوصاً ہماری بہنوں کےلئے۔تقریباً تین ہزار کروڑ روپے  کی لاگت سے پورا ہونے والا منی پور واٹرسپلائی پروجیکٹ سے یہاں کے لوگوں کی پانی سے متعلق پریشانیاں کم ہو جائیں گی۔‘‘
وہ منی پور کی خواتین کو رکشانبدھن تہوار کے موقع پر تحفہ دے رہے ہیں۔اس پروجیکٹ سے گریٹر امپھال اور امنی کے 1700 گاؤں کو پینے کا صاف پانی مل سکے گا۔اس سے ریاست  کے ایک لاکھ کنبوں ،خصوصاً خواتین کو مدد ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS