یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری کی انہدامی کاروائی پرروک

0

میرٹھ:(یواین آئی)الہ آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد سابق وزیر یعقوب قریشی کی میرٹھ۔ ہاپوڑ روڈ پر واقع میٹ فیکٹری الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی انہدامی کاروائی پر آئندہ 13جولائی تک عبوری روک لگا دی ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے فیکٹری چلانے پر پوری طرح پابندی رہے گی۔ جسے گذشتہ مارچ میں چھاپے کی کاروائی کے بعد سیل کردیا گیا تھا۔میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے) کے سکریٹری چندر پال تیواری نے بدھ کو بتایا کہ فیکٹری کو منہدم کرنے کی پوری تیاری کرلی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کا منگل 24مئی کو حکم حالانکہ ابھی تک اپلوڈ نہیں ہوا جس کے بعد ہی حالات واضح ہو سکیں گے۔اس معاملے کی اگلی سماعت 13جولائی کو ہونی ہے۔ تیواری نے دعوی کیا کہ الفہیم میٹ فیکٹر 11ہیکٹر ایسی زمین پر بنائی گئی ہے جسے انڈسٹریل استعمال میں نہیں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یعقوب قریشی کی جانب سے زمین کے استعمال کو تبدیل کرنے کے لئے درخواست دی گئی تھی جسے انتظامیہ کے ذریعہ منسوخ کیا جاچکا ہے۔قابل ذکر ہے کہ میرٹھ۔ہاپوڑ روڈ پر واقع کھرکھودا کے علی پور گاؤں میں الفہیم میٹیکس پرائیویٹ لمیٹیڈ پر پولیس اور انتظامیہ کی ایک ٹیم نے غیرقانونی مویشی ذبح کرنے کی اطلاع پر گذشتہ 30مارچ کو دیر رات چھاپہ مارا تھا۔ پولیس نے فیکٹری سے2460 کوئنٹل گوشت برآمد کیا تھا۔ جس کی قیمت تقریبا پانچ کروڑ روپئے بتائی گئی تھی۔.

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS