ممبئی (ایجنسیاں) : روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے عالمی بازار میں بپا کہرام کے ساتھ ہی گھریلو سطح پرخوفزدہ سرمایہ کاروں بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے شیئر بازار 6 ماہ کی سب سے زیادہ نچلی سطح پر اتر گیا۔
بی ایس ای کا 30شیئر والا سینسری انڈیکس سنسیکس 2702پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 815پوائنٹس کم ہو گیا۔ سنسیکس 2702.15پوائنٹس کم ہو کر 10اگست 2021کے بعد کی نچلی سطح 54529.91پوائنٹس پر رہا۔ 10اگست 2021کو سنسیکس 54554.66پوائنٹ پر رہا تھا۔ این ایس ای کا نفٹی 815.30پوائنٹ کم ہو کر 16247295پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں شامل تمام گروپس میں زبردست فروخت ہوئی۔ ریئلٹی سب سے زیادہ 7.27فیصد اور سی ڈی میں سب سے کم 3.57فیصد تھی۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3478کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 3161کمپنیاں خسارے میں رہیں، جبکہ صرف 231کمپنیاں فائدے میں۔ 86میں کوئی تبدیلی نہیں۔یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے عالمی سطح پر شیئر مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔ گزشتہ رات امریکی بازار شدید گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے ۔ آج برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 2.71فیصد، ڈی اے ایکس 3.90 فیصد، جاپان کا نکئی 1.81فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.70فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.21فیصد گر گیا۔
دریں اثنا روس پر یوکرین کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 101ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت 40ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے ۔سنگاپور مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 101ڈالر 22سینٹس پر پہنچا ہوا ہے۔قیمتوں میں اتنا اضافہ 7 برس بعد پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا ہے۔اس کے علاوہ روس کی کرنسی روبل، ڈالر اور یورو کے مقابلے میں اب تک کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
اس حملے کی خبر سے ایشیا میں اسٹاک مارکیٹوں میں 2 سے 3 فیصد مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ مارکیٹوں میں یہ مندی گذشتہ کئی روز سے دیکھنے میں آ رہی ہے۔
دنیا بھر کے شیئر بازاروں میں بھاری گراوٹ،خام تیل اور سوناہوا مہنگا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS