ریاستی حکومت کسانوں سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی :  بھوپیش بھگیل

    0

    رائے گڑھ : چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش  بگھیل نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کسانوں سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اور کسانوں کے مفادات ہر قیمت پر محفوظ رہیں گے۔
    وزیر اعلی بگھیل نے کل یہاں منی اسٹیڈیم میں 1146 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام ضلع کے حوالےکرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مفادات ہر قیمت پر محفوظ رہیں گے۔ 
    ریاستی حکومت ان سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسی ایف سی آئی کو ابھی تک چاول لینے کی اجازت نہ دیئے جانے کی وجہ سے ریاست میں دھان کی خریداری کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے  اس امید کا اظہار  کیا  کہ بہت جلد کوئی حل نکل آئے گا۔
    اس موقع پر وزیر اعلی نے مقامی اراکین اسمبلی اور عوامی نمائندوں کی درخواست پرمتعدد اعلانات کیے جن میں نوتعمیر شدہ میڈیکل کالج اسپتال کا نام تبدیل کرکے گرو گھاسی داس کے نام کرنے سمیت چھال اور سریا کو تحصیل بنانے اور کھرسیاں میں ریلوے اوور برج بنانے سمیت متعدد  اعلانات  کئے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ چلائے جانے والی دو نئے اسکیمیں بھی شروع کیں – ماہواری سوچھتا کے لئے پاون آدرش  اور آدرش سواستھ  کارڈ  منصوبے کی بھی  ابتدا کی۔
    پروگرام میں بگھیل نے آنجہانی نند کمار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں،مزدوروں اورجنگل کے رہائشیوں کی معاشی حالت کو بہتر کرنے کے لئے ان کی رہنمائی میں پریورتن یاترا نکالا گیا تھا۔ اب آنجہانی پٹیل کی خواہش کے مطابق ریاست میں کسانوں،مزدوروں اور جنگل میں رہنے والوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے موثر کام کیے جارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS