سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے وڈی پورہ علاقے میں اتوار کی صبح ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار اعلیٰ الصبح کپواڑہ کے وڈی پورہ گاوں میں ایک گاڑی زیر نمبر (JK01AK-8893) ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر بجلی کے کھمبے کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود چار افراد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت خالق رفیق ، جعفر ، فیصل اور طاریق احمد کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے اتوار کے روز اکاونٹ اسسٹنٹ اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر تحریری امتحانات لئے جارہے ہیں اور مذکورہ زخمی نوجوان بھی ان امتحانات میں شامل ہونے کی خاطر امتحانی سینٹر کی طرف رواں دواں تھے کہ راستے میں ہی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
ایس ایس بی امتحان : کپواڑہ میں حادثہ، چار اُمیدوار زخمی ، دو کی حالت تشویشناک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS