ایس ایس بی نے کورونا سے متاثرہ اُمیدواروں کے الگ سے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا

0
imgae:business today

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر میں کووڈ کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے کورونا سے متاثر اُمیدواروں کو الگ سے تحریری امتحانات (سی بی ٹی) لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سروسز سلیکشن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں کورونا کی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی جارہی ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے ایسے اُمیدواروں کے الگ سے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جن کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ بورڈ ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ اُمیدواروں کی ٹیسٹ رپورٹ کا محکمہ صحت کے ذمہ داروں سے جانچ پڑتال کے بعد ہی اُنہیں ان امتحانات میں شرکت کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں پچھلے تین دنوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس وجہ سے لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS