جموں کشمیر کے سرینگر میں گرینڈ حملہ ہوا ہے۔ گزشتہ پندرہ دنوں میں دوسری دفعہ فوج کو نشانہ بنا کر گرینڈ حملہ کیا گیا۔یہ حملہ سرینگر کے لال چوک کے قریب مولانا آزاد روڈ پر واقع ایک مارکیٹ میں ہوا۔
اس حملے میں ایک غیر کشمیری کی موت ہوگئی ہے،اور تقریباً25افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔فوج نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے تاکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
سبھی زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔جہاں کچھ کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS