سری لنکا کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سامنا

0

کولمبو(یو این آئی) سری لنکا کے اسپتالوں میں 160ضروری ادویات کی کمی کا سامنا ہے ۔ہفتہ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں اخبار ‘آئی لینڈ’ نے میڈیکل سپلائیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ڈی آر کے ہیراتھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاملک کے اسپتالوں میں 160ضروری ادویات کی کمی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ خیر خواہ ہماری مدد کریں گے ۔ڈاکٹر ہیراتھ نے کہا کہ ضروری ادویات میں سے ایک گلیسرین ٹرینیٹیٹ یا جی ٹی این ہے جو دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ اس کی سپلائی میں کمی ہے۔ ہمیں اسٹریپٹوکنیز کی بھی ضرورت ہے ، ایک دوا جو مایوکارڈیل انفکشن، پلمونری ایمبولزم اور آرٹیریل تھرومبو ایمبولزم کے کچھ معاملات میں تھکے کو توڑنے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ ہمیں ایٹروپین ویکسین کی بھی ضرورت ہے جو دل کے دورے والے لوگوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ ہمیں واقعی دو ہفتوں کے اندر ایک تازہ اسٹاک کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر ہیراتھ نے کہاعالمی بینک نے ادویات کی خریداری کے لیے 23 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔یہ بہت لچکدار گرانٹ ہے اور ہم نے مزید مانگی ہے۔ وزارت صحت ایشیائی ترقیاتی بینک سے 66.6ملین ڈالر جاری کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے ۔سری لنکا شدید اقتصادی بحران کے دور سے گزر رہا ہے ۔ زرمبادلہ کی کمی کے باعث اسے ادویات سمیت کئی ضروری اشیاء کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS