کولمبو(یو این آئی) : سری لنکا کے معروف کرکٹر سنتھ جے سوریا نے جمعہ کو حکومت اور سیاست دانوں سے ملک کے سنگین معاشی بحران کو حل کرنے اور بین الاقوامی برادری سے بھی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کی۔جے سوریا نے ٹویٹ کیا، ‘‘آج پورا ملک ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ باقاعدہ پرائیویٹ طبی خدمات بھی دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے کہا، “شاید حکومت اور سیاستدانوں کے پاس لوگوں کے لیے مناسب حل تلاش کرنے کا آخری موقع ہے ۔ میں آپ سے ایسا کرنے کی درخواست کرتا ہوں ۔ اگر عوام کا پارلیمانی نظام سے اعتماد اٹھ گیا تو انتشار پھیل جائے گا۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا’’وز خلیفہ کے الفاظ میں کہوں تو ہم پہلی، دوسری یا تیسری غلطی سے نہیں سیکھتے ۔ ہم صرف اس وقت سیکھتے ہیں جب ہمیں آخری موقع دیا جاتا ہے‘‘ ۔جے سوریا نے لکھا ’’میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتاہوں کہ لوگوں کی جمہوری عزائم کو حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ سری لنکا میں معاشی بحران کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی میں خلل پڑ رہا ہے اور ملک بھر میں لوگ صدر گوٹبایا راجا پاکسے اور وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عالمی برادری سے سری لنکا کی مدد کرنے کی اپیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS