کولمبو: (یو این آئی) سری لنکا کے میگا اسٹار تھیراس نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے اسپیکر سے پارلیمنٹ کا اجلاس فوری بلانے اور ملک میں امن و امان کی بحالی پر زور دیا۔انہوں نے مظاہرین سے تحریک کو پرتشدد نہ بنانے کی درخواست کی۔بدھ کو پولدواجنکشن پرپارلیمنٹ کے قریب مظاہرین اورسیکورٹی فورسز کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوگئی جب مظاہرین اسپیکر ہاوس اورپارلیمنٹ کی جانب بڑحنے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے ایک فوجی سے مظاہرین نے ایک ٹی-56 ہتھیار اور 60 راؤنڈ گولہ بارود کے ساتھ دو میگزین چھین لیں۔نیشنل اسپتال کے حکام نے بتایا کہ مظاہروں میں کم از کم 84 افراد زخمی ہوئے، جس میں سے 42 بدھ کی صبح پی ایم ہاوس پر زخمی ہوگئے اور42 دیگر رات کو پارلیمنٹ کے قریب زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 79 مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ ان میں ایک آرمی آفیسر، دو پولیس افسران اور دو صحافی شامل ہیں۔
احتجاج کے دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے تمام سری لنکائی عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ اس درمیان صدرگوٹابایا راجا پاکسے مالے سے طے شدہ سنگاپور ایئرلائن کی پرواز سے سنگاپور کے لئے روانہ نہیں ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے میگااسٹارتھیراس نے اسپیکر سے پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کو کہا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS