بہار:عصمت ریزی میں ناكام،جلائی گئی متاثره كی موت

0

نئی دہلی:بہار کے مظفر پور کے اہیا پورتھانہ علاقے میں 7 دسمبر کو عصمت دری کی کوشش میں ناکام هونے کے بعد جلا دی گئی تهی۔ جو پٹنہ کے اپولو اسپتال میں زیر علاج تهی۔ اور پیر کے روز اس کی موت ہوگئی۔ متاثرہ 80 فیصد جل گئی تهی۔ مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثره نے آخری سانس لی ۔
عالم گنج کے تھانہ انچارج ابھیجیت کمار نے بتایا کہ متاثرہ پیر کی روز تقریبا  11.40 بجے پٹنہ کے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران موت هو گئی ۔ پولیس اس معاملے میں تفتیش کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تھانہ اہیا پور میں ، ملزم راجہ رائے نے طالبه كے گھر میں گھس کراس کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ عصمت دری میں ناکام ہونے کے بعد ، اس نے طاله پر مٹی کا تیل ڈال كر جلا دیا گیا تها۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS