ملائم سنگھ پر قابل اعتراض تبصرہ سے سپاکارکنوں میں اشتعال

    0

    پریا گراج: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے فاونڈر و نگراں ملائم سنگھ یادو پر  بہریا بلاک کے پرمکھ کلدیپ پانڈے کے ذریعہ سوشل میڈیا پرقابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ایس پی کارکنوں  سخت اشتعال ہے۔
    ایس پی کے ضلع صدر کرنشان مورتی اور مہانگر صدر سید افتخارحسین کی قیادت میں ایس پی کارکنوں نے بدھ کو اس ضمن میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو میمورنڈم
    سونپ کر کلدیپ پانڈے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
    ضلع صدر کرشنا مورتی نے کہا کہ بلاک پرمکھ کے ذریعہ کیا گیا تبصرہ مذہبی اور جات پات پرمبنی منافرت کو ہوا دے گا۔انہوں نے فورا کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کاروائی نہیں کی جاتی ہے تو ایس پی کارکنان سڑک پر اتر کر تحریک چلائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS