نئی دہلی: ایرلائن اسپائس جیٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے 7 ہندوستانی شہروں بشمول سری نگر‘ گیا‘ گوہاٹی‘ بھوپال‘ اندور‘ اورنگ آباد اور وجئے واڑہ سے حج پروازیں چلانے کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔
اس سال ایرلائن کو حج آپریشنس سے زائد آمدنی کی توقع ہے۔ حج آپریشنس کا پہلا مرحلہ 9 مئی کو مدینہ پروازوں سے شروع ہوگا۔ گزشتہ سال اسپائس جیٹ نے حج پروازوں کے لئے 3 بڑے طیارے مختص کئے تھے۔
مزید پڑھیں: گیان واپی مسجد پر بولے مولانا ارشد مدنی، لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوا ہے
یہ بھی پڑھیں: چمپائی سورین جھارکھنڈ کے بارہویں وزیر اعلی بنے، عالمگیر سمیت دیگر لیا حلف
صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر اسپائس جیٹ اجئے سنگھ نے کہا کہ ہمیں ملک کے 7 شہروں سے حج پروازیں چلانے کے حقوق ملنے پر مسرت ہے۔