اسپیشل پروٹیکشن گروپ ترمیمی بل راجیہ سبھا سے منظور کیا گیا۔ یہ بل آج ہی راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بل پر ووٹنگ کے دوران کانگریس نے ایوان نے واک آوٹ کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بل پر بحث کے دوران کہا کہ جمہوریت میں قانون ہر ایک کے لئے برابر ہوتا ہے ، کسی خاندان کے لئے الگ قانون نہیں ہوتا ہے۔ ہم خاندان کی مخالفت نہیں بلکہ خاندانی تسلط کی مخالفت کرتے ہیں۔
شاہ نے مزید کہا کہ پورے ملک میں گاندھی خاندان کی ایس پی جی سیکورٹی کو نہیں ہٹایا گیا بلکہ چندر شیکھر، وی پی سنگھ، نرسمہا راؤ، آئی کے گجرال اور منموہن سنگھ کی سیکیورٹی کو بھی زیڈ پلس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
گاندھی خاندان کو لیکر اس ملک میں 130کروڑ لوگوں کی سیکورٹی حکومت کی ہے، کسی کی سیکورٹی ہٹائی نہیں گئی ہے بلکہ بدل دی گئی ہے۔