راجدھانی میں500 سہیلی رابطہ سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ، خواتین کیلئے خصوصی مہیلا محلہ کلینک قائم کرنے کیلئے سرکار پرعزم
نئی دہلی (ایس این بی) : کجریوال سرکار نے 2021-22 کے بجٹ میں خواتین کے لئے کچھ خصوصی پروگرام شروع کئے ہیں ۔ ان پروگراموں کا مقصد دہلی کی ترقی میں خواتین کی شراکت داری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی اور معاشی فلاح و بہبود بھی کرنی ہے اور صحت فروغ کا بھی خیال رکھنا ہے۔ پچھلے کئی بجٹوں کے ساتھ ساتھ اس بار کے بجٹ میں بھی نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا خواتین کے لئے کچھ خاص سوغات لے کر آ ئے ہیں تو ساتھ ہی پرانی اسکیموں کو جاری بھی رکھا ہوا ہے۔ ان وجوہات سے دہلی کی خواتین میں کجریوال سرکار کی زبردست گرفت بنی ہوئی ہے۔
دہلی سرکار نے اپنے اس بجٹ میں خواتین پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس بار دہلی سرکار نے اپنے بجٹ میں دہلی میں 100 ’مہیلا محلہ کلینک‘ شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ دہلی کی مائیں اور بہنیں اپنی صحت کے معاملے پر کھل کر بات کرنے میں ہچکچاتی ہیں۔ کچھ متوسط طبقے کی خواتین اپنے آس پاس خواتین پیتھولوجسٹ کو بھی تلاش کرتی ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ کم آمدنی والے گھرانوں کی زیادہ تر خواتین کبھی بھی خاتون پیتھالوجسٹ تک نہیں پہنچ پاتی ہیںاور دہلی سرکار کا کام اس فاصلے کو ختم کرنا ہے۔ دہلی سرکار پہلے مرحلے میں دہلی کے مختلف علاقوں میں 100 ’مہیلا محلہ کلینک ‘شروع کرے گی۔ جسے مزید بڑھا کر ہر وارڈ میں کم سے کم 1 کلینک کا ہدف رکھا جائے گا، جہاں خواتین کو صحت کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ آدھی آبادی کو احترام سے صحتمند رکھنے کی سمت یہ ایک اہم اقدام ہوگا۔
اس بجٹ میں خواتین کی معاشی بہبود کے موضوع کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ دہلی سرکار کا مقصد ہے کہ وہ اپنی نوجوان خواتین کو دہلی کی معیشت کو فروغ دینے میں شراکت دار بنائے۔ دہلی کی معیشت میں خواتین کے کردار کو مزید تقویت دینے کے لئے سرکارنے کچھ نئی اسکیمیں تیار کیں۔ ان میں سب سے نمایاں ہے ’سہیلی تال میل مرکز ‘: اس کے تحت دہلی میں 500 آنگن باڑی ہب بنائے جائیں گے۔ انہیںصبح 4 گھنٹے تک آنگن باڑی مرکز کے طور پر استعمال ہونے کے بعد ان مراکز کو باقی وقت تک آس پاس کی سرگرم خواتین کے ذریعہ انفرادی آغاز کے لئے ایک سیلف ہیلپ گروپ یا افزودگی انکیوبیشن سینٹر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کو دہلی سرکارمائیکرو اکنامک سرگرمیاں چلانے کی ٹریننگ بھی دے گی۔ سرکار پوری دہلی میں 33خواتین امداد سیل شروع کرنے جا رہی ہے، جہاں کونسلر خواتین کے ساتھ بیٹھ کر ان کی مدد اور رہنمائی کرے گا۔ اس کا مقصد سرکاری اسکیموں کو خواتین تک قابل رسائی بنانا ہے۔
پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سرکار ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں خواتین کو مفت سفری ٹکٹ مہیا کرے گی۔سرکار نے گزشتہ سال دہلی کی خواتین کو 19.2 کروڑ مفت سفری ٹکٹ دیے ہیں اور یہ اسکیم جاری رہے گی۔ دہلی سرکار خواتین کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔تمام ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب قریب مکمل کرلی ہے۔
سرکار نے اپنی تمام بسوں میں بس مارشل بھی تعینات کردیے ہیں۔ نیز دہلی سرکارنے اپنے تمام سیاحتی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانا اور تاریکی جگہوں کو روشن کرنے کے لئے ایل ای ڈی لائٹس لگانا شروع کردی ہے۔
دہلی کے بجٹ میں خواتین کا خاص خیال: سسودیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS